قومی

حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے، آزاد علی تبسم

چک جھمرہ(94 نیوز،نامہ نگار)پاکستانی معیشت انتہائی مشکلات سے دو چار ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ معاشی معاملات کی بہتری کیلئے اقدامات کرے لیکن حکومت عوام پر مہنگائی کے بم پھیکنے میں مصروف ہے ۔اس وقت ملک کے یہ حالات ہیں کہ کسی بھی طرف نظر دوڑائی جائے تو یہ نظر آتا ہے کہ ملک کا نقصان ہو رہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم نے لیگی عہدیداران و کارکنان سے چک جھمرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کے مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے حکومت کا پول کھول دیا ہے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ملک میں اب تو عوام جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر حکومت سے نجات کی دعائیں مانگنا شروع ہو گئے ہیں ۔

اس موقع پر تحصیل صدر افتخار گھمن،سرپرست اعلیٰ محمد سلیم انصاری،جنرل سیکرٹری مرزا منظور ، حاجی ابکار ضیاء،محمد نواز انجم،شیخ عارف فضل، ،سلیم انصاری،میاں کلیم،اکبر گولڑوی، ،اللہ رکھا ندیم،سخاوت علی،مرزا جعفر ،مرزا سفیر ،بابر حمید ،اعجاز انصاری ،مرزا مظفر ،مہر اصغر سمیت درجنوں لیگی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button