National

کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، کمشنر

کھلی کچہری میں سی ای او ہیلتھ، ایجوکیشن، ریاض حسین انجم،خالد بشیر کی بھی شرکت

Faisalabad(94 news) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے سرکٹ ہاﺅس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈویڑنل کمشنر محمود جاوید بھٹی،آرپی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنرمحمد علی اور سی پی او اظہر اکرم نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی افسران کو داد رسی کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنرز زوہا شاکر،ناذیہ موہل،عمردراز گوندل،محمد اورنگزیب،خرم شہزاد بھٹی،فیصل سلطان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،چیف آفیسر ضلع کونسل نعیم اللہ وڑائچ،سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالد بشیر،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم ،دیگر محکموں کے ڈویڑنل وضلعی اور پولیس افسران کھلی کچہری میں موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرہر جمعہ کو کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نےدرخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجودافسران کو نہ صرف داد رسی بلکہ تعمیلی رپورٹ سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔اس سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سے آگاہی کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمدبھی جاری ہے اور کھلی کچہری میں متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں عوام سے رابطہ کرکے ان کی شکایات ومسائل کو حل کرنے کے لئے موقع پر ہی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے بعض محکموں سے متعلقہ لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وہ شہریوں کے لئے قابل رسائی رہیں اور ان کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ دفاتر سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو اطمینان بخش ریلیف فراہم کریں۔آر پی او نے پولیس سے متعلقہ لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے کہا کہ مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پالیسی کے تحت درخواستیں نمٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا تیز رفتار حل ترجیح ہے اس ضمن میں لیت ولعل سے کام لینے والے افسران سے وضاحت بھی طلب کی جارہی ہے۔ انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری میں پیش ہوں ان کی ہر ممکن حد تک داد رسی کی جائے گی۔سی پی او نے کھلی کچہری میں موجود سائلین کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران سے کہا کہ تھانوں سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں سے اخلاقی رویہ سے پیش آتے ہوئے ان کی ہر ممکن حد تک دادرسی کی جائے۔انہوں نےمتعلقہ پولیس افسران سے کہاکہ آئندہ کھلی کچہری میں درخواستوں پر کارروائی کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔

More

Related news

Leave a Reply

Close