GalleryEvents / SeminarsDish Health

Women are expert in cooking are the focus, Haji Noor Bilal Ansari

خوراک ہر ذی روح کی بنیادی ضرورت ہے، پریزینٹیشن کھانے کو چار چاند لگا دیتی ہے، ارشد قاسمی

Faisalabad(94 news) کھانے پکانے میں ماہر خواتین ہی گھروالوں کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں، کوکنگ کا ہنر جاننا ہرخواتین کی بنیادی ضرورت ہے، یہ بات نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں پندرہ روزہ کوکنگ کلاس کے اختتامی روز تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست حاجی بلال نور انصاری نے کہی،

انہوں نے کہا کہ اہلیان غلام محمد آباد اور گرد ونواح کی خواتین کی خوش قسمتی ہے کہ نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول میں ہر ماہ پندرہ روزہ کوکنگ کا انعقاد ایک تواتر کے ساتھ کیا جا رہا ہے جس سے علاقے کی خواتین نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی کھانے پکانا سیکھ رہی ہیں، یہ وہ فن اور ہنر ہے جس کے بارے میں ہر روز ہر گھر میں میں ہونے والے سوال کہ آج گھر میں کیا پکایا جائے کا عملی طور پر تربیت دی گئی ہے،زمانہ قدیم سے لے کر آج تک کھانے پکانے کے انداز میں نت نئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ان تبدیلیوں سے وہی خواتین استفادہ حاصل کرتی ہیں جو کسی ماہر کک سے تربیت حاصل کر پاتی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ سکول طالبات نے پندرہ روزہ کورس میں بیس سے زائد نہایت ہی ذائقہ دار ڈشز سیکھیں ہیں جو انشاء اللہ ان کے لیے زندگی بھر عزت و تکریم کا باعث بنتی رہیں گی۔ جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا خوراک ہر ذی روح کی بنیادی ضرورت ہے مگر خوراک میں حسن،بناوٹ، خوبصورتی اور اس میں قدرت کی طرف سے دیے گئے ذائقے ایک خاص انداز سے ترتیب دینا ہی ماہر کک کی بنیادی ذمہ داری ہے،جس کواحسن انداز سے طالبات تک منتقل کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ کوکنگ سیکھنے والی طالبات نہ صرف اپنے گھر میں بلکہ جب وہ خود ایک گھر کی مالکہ ہوں گی تو سیکھا گیا ہنر ان کی عزت و تکریم میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ ادارے کی طرف سے کورس میں شریک طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تین صدر وپے فی طالبہ اور کورس انچارج مس صبا امین کو اعلیٰ کارکردگی پر مبلغ ایک ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔تقریب میں سیکرٹری مالیات حاجی صغیر احمد انصاری اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button