Commerce

Zaidi sessions a U-turn, apologized to collect tax revenue of Rs 5 thousand 555 billion

Islam Abad (94 news) چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے 5 thousand 555 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ چیئرمین ایف بی آرنے صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کوبھی آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بینکوں نے بھاری رقوم کی آن لائن رپورٹ دینے سے معذرت کرلی ہے جبکہ گیس اور بجلی کی وزارتوں نے کمرشل اور صنعتی میٹر زپر ایکٹو ٹیکس دہندہ بنانے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے غیر رجسٹرڈکمپنیوں کو زبردستی رجسٹرڈ کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے اور مزید یہ کہ صوبائی ریونیو اداروں نے ٹرن اور پورٹ میں تعاون سے بھی معذرت کرلی ہے جس کے بعد شبرزیدی نے 5 ہزار555 ارب محصولات جمع کرنے سے معذرت کرلی ہے اورانہوں نے اس تمام صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے جو اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں۔

اس سے پہلے شبر زیدی نے دعوی کیا تھا کہ وہ اس مالی سال میں 5ہزار 5سو ارب سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کریں گے اور اس لیے تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور اس کے لیے اقدامات بھی شروع کر دیے گئے تھے تاہم اب خبر آئی ہے کہ ایسا ممکن نظر نہیں آرہا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کامیاب ہونے کے باوجود ایف بی آر ٹیکس حدف پورا کرتا نظر نہیں آرہا اور اسکی وجہ یہ ہے کہ بینکوں، گیس اور بجلی کی وزارتوں،ا یس ای سی پی اور صوبائی ریونیو اداروں نے تعاون سے انکار کر دیا ہے۔ اس سے پہلے شبر زیدی نے ایف بی آر کے تمام افسران پر زور دیا تھا کہ وہ محاصل کی وصولی پر توجہ دیں، ٹیکس نیٹ میں اضافے کی کوشش کریں اور اپنی حدود میں کاروباری سرگرمیوں پر نظر رکھیں لیکن اب انہوں نے خود ٹیکس وصول کر سکنے سے معذرت کر لی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button