قومی

کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائیگا۔ آر پی او رفعت مختار راجہ

فیصل آباد (94 نیوز) آر پی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
جس  میں سائلین نے آر پی او فیصل آباد کو مختلف امور سے متعلق اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ آر پی او نے تما م پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کیلئے احکامات جاری کیے۔

آر پی او رفعت مختار راجہ نے کہا کہ آر پی او آفس کے دروازے تمام سائلین کیلئے کھلے ہیں۔مقدمات کی تفتیش ہر صورت میرٹ پر کی جائیگی اوراس سلسلہ میں میں کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران اور کرپٹ عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔انکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ پالیسی کے تحت براہ راست عوام کی شکایات ان کی دہلیز پر حل کی جارہی ہے۔عوام امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے دست راست بنیں۔ضلع میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں۔عوامی خدمت کے سچے جذبے سے ہی ایک پُر امن اور جرائم سے پاک معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close