National

کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیھٹیں گے،نظریہ پاکستان فورم

Faisalabad(94 news) گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج میں نظریہ پاکستان فورم اور کالج کی نظریہ پاکستان سوسائٹی کے اشتراک سے کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت سیکرٹری نظریہ پاکستان فورم شاہد رشید نے کی۔ صدر نظریہ پاکستان فورم میاں عبدالوحید،سیکرٹری ارشد قاسمی کے علاوہ پرنسپل کالج پروفیسر ڈکٹر ظہور احمد بھٹی،پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی، پروفیسر خالد حسن، پروفیسر عامر حمید اور طلبا وطالبات طلبہ و طالبات موجود تھیں۔ جنرل سیکرٹری نظریہ پاکستان فورم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم واستبداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیھٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہوگا۔کشمیری کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھی جائے گی۔پرنسپل ادارہ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ سیمینار کا مقصد عالمی برداری کو باور کرانا ہے کہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ میاں عبدالوحید،ارشد قاسمی، پروفیسر خالد حسن ودیگر نے کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔اس موقع پر طالب علموں نے پرجوش انداز میں تقاریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر عالمی مصنفوں کو جھجھوڑا۔کشمیر کانفرنس کے دوران شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button