کامرس

ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا

کراچی (94 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث معیشتوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور اس وائرس کے اثرات پاکستان پر بھی دکھائی دیئے تاہم اب لاک ڈاﺅن کھل چکا ہے اور حالات بہتری کی جانب سے گامزن ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 70 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے اچھی خبر آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے ۔ کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 804 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور اس وقت انڈیکس 518 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34 ہزار 323 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button