قومی

کمشنرسلوت سعیدجھمرہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ وایجوکیشن کیلئے سرگرم

فیصل آباد (94 نیوز) ڈویژنل کمشنر سلوت سعید چک جھمرہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ وایجوکیشن سہولت کے قیام کے لئے سرگرم ہوگئیں۔ کمشنر نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرکے سی او فیڈمک کو صنعتکاروں کو آن بورڈ لینے کا ٹاسک دے دیا۔

فیڈمک کی طرف سے قبل ازیں بھی ہیلتھ وایجوکیشن کی سہولیات کی فراہمی کی کمٹمنٹ کی گئی تھی۔کمشنر نے کہا کہ چک جھمرہ میں ڈی پی ایس کا کیمپس بنانے کا ارادہ اور سرکاری اراضی بھی مختص ہے۔ فیڈمک ڈی پی ایس کے قیام میں معاونت کرے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ میں مریضوں کا بوجھ دن بدن بڑھ رہا۔ مقامی آبادی کے ساتھ اب انڈسٹریل یونٹس کے ورکرز بھی علاج معالجہ کرارہے ہیں۔فیصل آباد تیسری بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ ہے جس کی ہیلتھ وایجوکیشن سیکٹر میں معاونت ناگزیرہے۔ فیڈمک اپنا پرپوزل دیں ڈویژنل انتظامیہ سپورٹ کرے گی۔ صنعتکاروں کومعیاری انفراسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں ان کی ہیلتھ وایجوکیشن میں معاونت درکار ہے۔ ٹیوٹا ادارہ کے ساتھ ساتھ بنیادی ایجوکیشن کوبھی شامل کرنا ہے۔ سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کرکے پرپوزل رکھیں،انتظامیہ کے اقدام سے متعلق بتائیں۔ منسٹر کی میٹنگ میں ایجنڈا رکھیں۔ سٹیٹ آف دی آرٹ سکول وہیلتھ کی سہولت فراہم کرنی ہے۔چک جھمرہ میں سٹیٹ لینڈ موجود ہے ڈی پی ایس کے لئے اس میں معاونت کرسکتے ہیں۔ لیبر کے لئے بھی سکول میں سہولیات کا پلان ہونا چاہیے۔ فیڈمک اپنا جامع پلان دیں،دونوں سہولیات یقینی بنانی ہیں۔ ٹی ایچ کیو کی اپ گریڈیشن درکار ہے، سی او فیڈمک اورسی او ہیلتھ کو وزٹ کرکے تجویز کی گئی عمارت کا دورہ کرکے میکنزم وضع کرنے کی ہدایت۔سوموار کو جامع بریفنگ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button