قومی

شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) چیف سیکرٹری کے بعد آئی جی پنجاب بھی تبدیل،آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو برطرف کر دیا گیا اور شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب دستگیر کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیاہے ۔ ان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ شعیب دستگیر 21سکیل کے پولیس افسر ہیں ۔اس سے قبل وہ نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی کے طور پرفرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

واضح رہے کہ ستمبر کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو مکمل اختیار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جسے مناسب سمجھیں اپنی ٹیم میں رکھیں۔اس سے قبل ستمبر میں ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی تھیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری انڈسٹریز طاہر خورشید کو تبدیل کرکے سیکرٹری مواصلات تعینات کردیا گیا۔سیکرٹری مواصلات شہریار سلطان کا تبادلہ کرکے انہیں او ایس ڈی بنادیا گیا ہے جبکہ ظفر اقبال کو سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا۔سیکرٹری تعلیم کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکرٹری جنگلات کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا تھاجبکہاب چیف سیکرٹری کی تبدیلی کے بعد آئی جی پنجاب کوبھی تبدیل کردیاگیاہے ۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button