the game

The colorful opening ceremony of PSL 5 will be held today. The first match will be between Islamabad United and Quetta Gladiators.

Karachi(94 news) پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہو گی۔ جس کے بعد اسلام آباد یو نائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کی رونمائی سکواش لیجنڈ جہانگیرخان کے ہاتھوں ہوئی،تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ٹیموں کے کپتانوں سمیت فرنچائز مالکان بھی شریک تھے۔

افتتاحی تقریب شام 6بجکر 45منٹ پر شروع ہو گی جس میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہر ہ کیا جائے گا 350 سے زائدفنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے، گلوکار اپنی آواز اور فنکار اپنے فن اور رقص سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے، تقریب میں سیاسی و سماجی سخصیات سمیت چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔افتتاحی تقریب میں فنکار پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی سے شائقین کے جوش کو دوبالہ کریں گے، معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز، سوچ بینڈ، عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

شاندار افتتاحی تقریب کے بعد رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان افتتاحی میچ کا آغاز ہوگا۔ 21 فروری کو سہ پہر 3 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مختلف وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button