قومی

نواز شریف کل صبح 9 بجے چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوں گے،

اسلام آباد (94 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکپتن دربار اراضی کیس میں کل خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، عدالت نے دربار کی زمین پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں نواز شریف کو چار دسمبر کو طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے سپریم کورٹ پیش ہونے کا فیصلہ اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا اور پاکپتن دربار اراضی کیس میں منگل کو صبح 9 بجے چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف عدالت عظمیٰ کے سامنے پاکپتن اراضی کیس میں اپنا موقف بیان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پاکپتن میں دربار کی اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو چار دسمبر کو طلب کیا تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے تھے کہ نواز شریف خود آ کر وضاحت کریں کہ انہوں نے اراضی واپسی کا نوٹیفیکیشن کیوں واپس لیا؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button