کھیل

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی کارکردگی پر جہانگیر ترین نے کیا کہہ دیا؟

بہاولپور (94نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ میچز ہارنے والی لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنے والی ملتان سلطانز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کی ملکیت ہے۔

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل میں اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک میں فتح ان کے نام رہی ہے۔ جمعرات کو ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مجموعہ سکور کیا لیکن پھر بھی اسے لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close