قومی

فیصل آباد پریس کلب میں ڈسپنسری کا قیام، ممبران و اہلخانہ کو طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز ہوگیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) گروپ لیڈر و سابق صدر فیصل آباد پریس کلب شاہد علی، صدر محمد بلال ڈوگر، سیکرٹری شوکت وٹو اور سابق سیکرٹری سید عزادار حسین کی کاوشوں سے فیصل آباد پریس کلب میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسپنسری قائم کردی گئی ہے، جہاں مختلف بیماریوں کے علاج، طبی معائنہ اور ادویات کی فراہمی کی سہولت دستیاب ہوگی۔
سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود کی جانب سے پریس کلب ڈسپنسری کے لیے بی پی اپریٹس، گلوکومیٹر، شوگر ٹیسٹ سٹرپس اور مختلف ادویات فراہم کردی گئی ہیں۔ ان طبی آلات اور ادویات کی فراہمی سے ڈسپنسری میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کو صحت کی بنیادی سہولیات مزید بہتر انداز میں میسر آسکیں گی۔
ڈسپنسری میں میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جبکہ دانتوں کے امراض کے لیے ڈینٹل ڈاکٹر بھی مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ ممبران اور ان کے اہلخانہ کو ضرورت کے مطابق ادویات فراہم کی جائیں گی جبکہ شوگر چیک کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے متعلقہ ادویات کی فراہمی کا انتظام بھی کیا جائے گا، تاکہ پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات ایک ہی جگہ پر میسر آسکیں۔
پریس کلب انتظامیہ نے ڈسپنسری کے لیے بی پی اپریٹس، گلوکومیٹر، سٹرپس اور ادویات فراہم کرنے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران اور ان کے اہلخانہ کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسپنسری کا قیام ایک اہم اقدام ہے، جس سے صحافی برادری کو عملی طور پر فائدہ پہنچے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button