کامرس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان

کراچی (94 نیوز) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مارچ سے قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔

پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لٹر ہے، 14.16  روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

کیروسین آئل (مٹی کا تیل) کی قیمت میں 10.33 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے کیروسین آئل کی قیمت 168.12 سے کم ہو کر 157.79 روپے ہوجائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل جو صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کی قیمت میں بھی 7.12 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153.34 روپے سے کم ہو کر 146.22 روپے ہوجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button