قومی

جنوری2020ء میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے،

پیپلز پارٹی کےسینئیر رہنماء نے عمران خان کی حکومت ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ غلطیاں اور کوتاہیاں ہمارے دور میں بھی ہوئیں اور نواز شریف کے دور میں بھی ہوئی ہوں گی۔ لیکن ہم نے سوچا کہ اگر عمران خان آئے گا تو کوئی انقلاب لے آئے گا۔ غریبوں کے لیے کوئی اقدامات کرے گا۔لیکن جو حالات چل رہے ہیں اس کو دیکھ کر تو یہی لگ رہا ہے کہ جون اور جولائی میں حکومت کے لیے خطرات ہیں۔اور مجھے لگ رہا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل بھی منطور وسان کئی بار تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے جنوری میں دعویٰ کیا تھا کہ 2020ء میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتساب ہو تو سب کا ہو مگر ایسا نہ ہو کہ کسی کو انکوائری کے درمیان ہی گرفتار کر لیا جائے اور کسی کا ریفرنس داخل ہو تو بھی گرفتاری نہ ہو۔

منظور وسان نے کہا کہ 2020ء میں عمران خان کے ساتھ جو اتحاد ہے وہ ٹوٹ جائے گا۔ اس کے بعد اسی اتحاد میں سے ایک وزیراعظم منتخب ہو گا ہو سکتا ہے کہ آنے والا وزیراعظم پی ٹی آئی سے ہو یا کسی اور پارٹی سے ہو۔

واضح رہے اس سے قبل بھی منظور وسان کہہ چکے ہیں کہ 2019ء پاکستان کے لیے اہم ترین سال ثابت ہو گا۔2019ء آئندہ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا۔2020ء کپتان کے لیے خطرناک سال ثابت ہو گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور معیشت کے لیے یہ سال اہم ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button