National

Price Control Magistrate Riyaz Hussain Anjum heavy fines to wholesalers

روزانہ کی بنیاد پرچیکنگ جاری ہے،من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے، ریاض حسین انجم

Faisalabad (94 news) ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس/ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول میکنزم کی سنگین خلاف ورزی پر10 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔ انہوں نے مدینہ ٹاؤن، سوساں روڈ، جڑانوالہ روڈ اور دیگر مقامات پر پھل وسبزیوں،چکن سمیت کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں اور نرخناموں کی موجودگی کو چیک کیا اور دکانداروں کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد جاری ہے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button