قومی

دو گھنٹوں میں پیٹرول، گیس کی قیمتیں واپس لاسکتا ہوں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (94نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دو گھنٹوں میں پیٹرول، گیس کی قیمتیں واپس لاسکتے ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم اور گیس مصنوعات میں اضافہ حکومت نے جان بوجھ کے کر رکھا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے دو گھنٹے کا وقت دیں،گیس اور پیٹرول کی پرانی قیمتیں بحال کردوں گا۔ اس پر سوال کیا گیا کہ اتنا جلدی کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا بالکل ہوسکتا ہے کیونکہ کرپشن اگر نہ کی جائے اور جھوٹ بولنے کی بھی آپ کو ضرورت نہ ہو تو یہ کام بڑی آسانی سے ہو سکتا ہے۔ میں نے اپنے دورحکومت میں یہ سب کر کے عوام کو دکھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے گزشتہ دور میں گیس اور پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنے کے برابر تھیں اور کسی بھی بجٹ میں خسارہ کم کرنے کے لیے بجٹ میں 1 روپیہ بھی نہیں ڈالا گیا۔

ان سےسوال کیا گیا کہ قیمتیں تو کم ہو جائیں گی مگر خزانے پر بوجھ بڑھ جائیگا تواس پر سابق وزیر پیٹرولیم نے جواب دیا کہ ایسا بالکل نہیں ہوگا، خزانے سے کچھ بھی نہیں لوں گا ویسے ہی مینجمنٹ کی سطح پر قیمتیں کنٹرول ہو جائیں گی۔انہوں نے بات جار ی رکھتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے جھوٹ بولنا اپنا شیوا بنا لیا ہے اور جھوٹے کیس بھی بنائے جا رہے ہیں، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا اور نہ میں گھبراتا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے تو اس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں ان چیزوں کا عادی ہوں اور 8 سال پہلے بھی ای سی ایل میں نام ڈالے گزار چکا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button