سائنس و ٹیکنالوجیقومی

پاکستان کے جدید ترین جنگی طیارے نے کامیاب اڑان بھر لی

لاہور(94 نیوز) پاکستان کی تاریخ کے سب سے جدید ترین جنگی طیارے نے کامیاب اڑان بھر لی، چوتھی جنریشن والے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کو کامیاب آزمائشی پروازوں کے بعد باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا، طیارے نے ملکی سرحدوں کی حفاظت شروع کر دی۔

عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نے چوتھی جنریشن والے جنگی طیارے کو باقاعدہ آپریشنل کر دیا۔پاکستان  نے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3 طیارے کو ناصرف مکمل کر لیا ہے، بلکہ اس کی کامیاب آزمائشی پرواز بھی کر لی۔ کامیاب آزمائشی پرواز کے بعد یہ طیارہ اب پاک فضائیہ کے بیڑے کا باقاعدہ حصہ بھی بن چکا ہے جبکہ یہ طیارہ اب پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت بھی کر رہا ہے۔

پاکستان نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال کے وسط سے شروع کی جائے گی۔

بتایا گیا تھا کہ جدید ترین ریڈار سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ باقاعدہ طور پر مارچ 2020 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔ پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا۔ مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل ہوں گے اور یوں بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔ جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا جہاز عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ ہو گا۔ یہ طیارہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فروری کے ماہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد سے پاکستان  اور چین کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد سے کئی ممالک نے اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button