تقریبات/سیمینارز
ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کا ائیر پورٹ پر سیکورٹی فورس کے لئے ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد


فیصل آباد(94 نیوز) سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے۔چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی ہدایت پر انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز نے ائیر پورٹ پر سیکورٹی فورس کے لئے ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ٹریفک آگاہی سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے۔ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے سلسلہ میں بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ٹریفک آگاہی کے لئے تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر اداروں اور عوامی مقامات پر بھی لیکچرز دیئے جارہے ہیں۔ اس آگاہی ٹریفک سیمینار میں دوران ڈرائیونگ لائن لین کی پابندی، موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کے استعمال سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیا گیا ہر شہری کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کیلئے بھر پور ٹریفک آگاہی مہمات جاری ہیں۔



