قومی

محرم کے دوران 143 علماء اور ذاکرین کی تقاریر پر پابندی عائد

کراچی (94 نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر متعدد علماء کو تقریر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے امن کے لیے خطرہ ہیں لہٰذا محرم الحرام کے مہینے میں ان پر پابندی لگائی جائے۔ محکمہ داخلہ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علماء پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء پر 60 روز کے لیے بیانات اور سفری پابندی بھی لگائی گئی جن پر اطلاق فوری ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button