the game

Will Pakistan team go to New Zealand or not? The PCB announced

Lahore (94 news) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دسمبرمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی جن میں پاکستان ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکی سیریزشامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیموں کی آئیسولیشن کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، اور اس وقت تک تمام سیریز یقینی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش نے بھی تصدیق کردی ہے۔ نیوزی لینڈ میں اس سیزن میں 37 روز کی انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی جن کی تمام تفصیلات طے ہونے پر سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بوڈ (PCB) نے بھی قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی ہے تاہم ٹیم کی روانگی اور سکواڈ کا اعلان سیریز سے چند ہفتے قبل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button