National

Abdul Aleem Khan's private housing society seizes Islamabad woman's land, court seeks report

Islam Abad(94 news) پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ایک خاتون کی 32 کنال اراضی پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کر کے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد کی رہائشی خاتون ارم احتشام نے 32 کنال اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ پولیس کے پاس دھکے کھا کر تھک چکی ہیں لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ڈی ایس پی عمران اور ایس ایچ او تھانہ چک شہزاد عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کے لیے فائل نہیں مل رہی ہے۔اس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے پولیس حکام سے پوچھا کہ فائل کیسے گم ہوسکتی ہے؟ کیا ہم آئی جی کو عدالت طلب کرلیں۔ کیا یہ ضروری ہے کہ کوئی بندہ پولیس کو پیسے دے اور پھر وہ ایف آئی آر درج ہو گی؟۔عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button