قومی

حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث ٹیکس وصولی میں کمی آئی :امتیاز عالم

اسلام آباد(94نیوز ) سینئرتجزیہ کار امتیازعالم نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث ٹیکس کی وصولی میں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مزیدمہنگائی آئے گی۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے بڑے وعدوں پر کام کرنا شروع نہیں کیا ہے، لوگ چاہتے ہیں انہیں وقت دیا جائے لیکن یہ لوگوں کے لیے کام کرتے نظر نہیں آئے۔

امتیازعالم نے کہا کہ پنجاب کی حکومت بھی اسلام آباد سے ہی چلائی جارہی ہے، کمزور وزیراعلی اپنی ٹیم نہیں بنا پائے جس کی وجہ سے پورے پنجاب میں کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت پر دباؤ آتا ہے وزراءکا رویہ جارحانہ ہوتا ہے، عمران خان کا یہی طرزسیاست ہے اور اسی کواپنا کر وہ یہاں تک پہنچے ہیں۔ عمران خان این آراو نہیں کریں گے، یہی زبان ان کی طاقت بھی ہے اورکمزوری بھی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button