Urdu News

وازشریف کو چوہدری نثارکو ٹکٹ دینے کیلئے منا لیا تھا لیکن پھر۔۔۔‘‘ چوہدری نثار کو ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟ بلاآخر شہبازشریف نے بتا دیا

Lahore(Pakistan Daily Online )پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار

کو ٹکٹ دینے کیلئے نوازشریف کو لندن جانے سے قبل ذاتی طور پر درخواست کی تھی جو کہ انہوں نے مان لی تھی لیکن دونوں طرف سے طیان بازی کی وجہ سے یہ فیصلہ قائم نہ رہ سکا ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے نجی ٹی و ی جیونیوز کے پروگرا جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے مجھے وزارت عظمیٰ کے لیے چنا گیا ہے، نوازشریف نے میری بطور وزیراعظم نامزدگی کی توثیق کی تھی، اگر انتخابات جیت گئے تو میں وزیراعظم بنوں گا۔چوہدری نثار سے متعلق سوال پر (The) لیگ کے صدر کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار، نوازشریف کے سب سے دیرینہ سیاسی رفیق اور دوست رہے، ان کی دوستی کا عینی شاہد ہوں، میرا بھی چوہدری نثار کے ساتھ برادرانہ تعلق تھا، کاش یہ تعلق قائم رہتا۔

More

Related news

Close