بین الاقوامی

نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ،9 افراد شہید، ایک حملہ آور گرفتار

کرائسٹ چرچ (94نیوز) نیوزی لینڈ کی دومساجد میں فائرنگ سے 9 افراد شہید اور40سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیاگیا، جبکہ کرائسٹ چرچ کی تمام شاہراہیں آمدو رفت کے لیے بند اور ملک بھر میں سکول اور گرجا گھر وغیرہ بھی بند کردیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 نمازی شہید ہوگئے  اور40سے زائد زخمی ہو گئے جس کے بعد ملک کی تمام مساجد بند کردی گئیں اور مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے کے لیے مساجد میں آنے سے روکدیا گیا۔

مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی ، ایک حملہ آور کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہےجبکہ اس کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

ادھر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی، حملہ آور نے گولیوں کے دو میگزین فائر کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button