قومی

فیاض الحسن چوہان کواہم ترین وزارت سونپ دی گئی

لاہور (94 نیوز) حکومت نے پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزارت اطلاعات کی وزارت واپس لینے کے بعد انہیں اب ایک اور اہم وزارت سونپ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو محکمہ جیل خانہ جات کی وزارت دیدی گئی ہے جبکہ ان کے پاس محکمہ کالونیز کی وزارت پہلے سے ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو پنجاب کی وزارت اطلاعات دیدی گئی تھی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فردوس عاشق اعوان اس سے قبل وفاق میں خدمات انجام دے چکی ہیں تاہم ان اس وقت ہٹاتے ہوئے شبلی فراز کو ذمہ داری دی گئی تھی ۔

گزشتہ روز جس وقت عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر سامنے آئی اس وقت فیاض الحسن چوہان ایک تقریب میں تھے اور وہ اس معاملے سے بے خبر تھے۔ صحافیوں نے جب فیاض الحسن چوہان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ عہدے سے ہٹائے جانے والی بات میرے علم میں نہیں ہے، تقریب میں ہوں، کسی نوٹیفکیشن کا علم نہیں ہے۔ فیاض الحسن چوہان یہ خبر ملتے ہی میڈیا سے گفتگو مختصر کرکے وہاں سے روانہ ہوگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button