قومی

ندیم صادق ڈوگر کا ڈیجیٹل میڈیاالائنس پاکستان کے اعزازمیں استقبالیہ

فیصل آباد (حمزہ ندیم 94 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین واپوزیشن لیڈرکارپوریشن سردار ندیم صادق ڈوگرکا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے لارڈمیئرکے امیدوارہیں۔ انہیں امیدہے کہ پارٹی قیادت لارڈمیئرکاٹکٹ انہیں ہی دے گی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیجیٹل میڈیاالائنس پاکستان کے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے کیا۔ ڈی ایم اے کے وفدکی قیادت صدرسردارامین خان جتوئی نے کی جبکہ وفدمیں سینئرنائب صدرحشمت خان ،نائب صدورنسیم شاہ ،عتیق شاہ ،فنانس سیکرٹری محمدنعیم راؤ،جوائنٹ سیکرٹری روبیہ چودھری ،سیکرٹری اطلاعات رشید طاہر،ایگزیکٹوممبران میںاحسان الحق ،عرفان باجوہ ،مرزا بابر،غلام دستگیر، رانامختارشاکر، میاں حمزہ ،پی آراوڈی ایم اے شہزادرائے ،ابرارحسین اورعلی حسنین شامل تھے۔

یہ تصویر ایک خالی متبادل خصوصیت رکھتی ہے اس فائل کا نام DMA-F2.jpg ہے

اس موقع پرتحریک انصاف یوتھ کے مرکزی رہنماسرداربابرڈوگربھی موجود تھے۔ سردارندیم صادق ڈوگرنے کہاکہ اوربھی بہت سے امیدوارہیں جولارڈمیئرکی ٹکٹ کے لئے کوشاں ہیں تاہم میں سمجھتاہوں کہ پارٹی میری اکیس سالہ بلدیاتی سیاست کومدنظررکھتے ہوئے مجھے میرٹ پرٹکٹ دے گی ۔ان کاکہناتھاکہ ڈیجیٹل میڈیاوقت کی ضرورت ہے ،الیکٹرانک وپرنٹ میڈیاکے بعد ڈیجیٹل میڈیانے بہت تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے ۔ان کاکہناتھاڈی ایم اے کاقیام خوش آئندہے امیدہے کہ مذکورہ پلیٹ فارم سے شہرکے مسائل کی نشاندہی کی جائے گی ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close