قومی

ندیم افضل چن پر حکومت کی نوازشات، ایک اور ذمہ داری تفویض کردی

اسلام آباد(94نیوز)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن کو ایک اور ذمہ داری تفویض کردی،ندیم افضل چن معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط مقرر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ندیم افضل چن کو ترجمان وزیراعظم کے بعد ایک اور ذمہ داری سونپ دی ہے، ندیم افضل چن کو معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط مقررکردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ندیم افضل چن عام انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو ئے تھے لیکن عام انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکے،ندیم افضل چن کوگزشتہ روزترجمان وزیراعظم مقررکیاگیاتھا۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close