کھیل

شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست مسترد

لاہور (94نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے متعلق  درخواست کو مسترد کر دیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کی درخواست ان کے وکیل نے دائر کر رکھی تھی جس پر بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ”شرجیل خان نے چیئرمین پی سی بی کو لکھی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جیسا کہ محمد عامر کو 5 سالہ پابندی ختم ہونے سے پہلے ہی ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی تھی، اسی طرح مجھے بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔“

شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ احسان مانی سے کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت حاصل اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں اگست میں ختم ہونے والی پابندی سے پہلے ہی ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدیں تاہم پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکمل غور و فکر کے بعد شرجیل خان کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ اب پابندی ختم ہونے پر ہی دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button