قومی

حکومت این آراو کے نام پربلیک میل کرناچاہتی ہے،طلال چودھری

لاہور(94نیوز) ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا 28 دن سے دل کاعلاج نہیں کرایاجارہا، نوازشریف کی صحت پرحکومت ڈیل اوراین آراوکے نام پربلیک میل کرناچاہتی ہے۔

طلال چودھری نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا 28 دن سے دل کاعلاج نہیں کرایاجارہا، نوازشریف کی صحت پرحکومت ڈیل اوراین آراوکے نام پربلیک میل کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیل اور این آر او کا شور مچایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کسی کوچھٹی نہیں دے سکتاتواین آراوکیادےگا،انہوں کا کہناتھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اوراختیارات نہیں ہوتے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button