بین الاقوامی

’میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں‘جمائما

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی کامیابی پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پرپیغام دیتے ہوئے جمائما کا کہناہے کہ 22سال کی جدوجہداورقربانیوں کےبعدمیرےبیٹوں کےوالدپاکستان کے اگلےوزیراعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئےتچیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کا 1997کا پہلا الیکشن یاد ہےجب وہ سیاست میں نئےآئےتھے،عمران خان 1997میں غیر آزمودہ اور نظریاتی تھے۔1997کے الیکشن کےبعدعمران نےفون کیااورکہاہم نےہارمیں کلین سویپ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کو انتخابات کی مبارک دی اور عمران خان کو خوبصورت، پگلے ، پیارے اور پرانے دوست قرار دیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button