قومی
اقرارالحسن کے گھر پر شدید فائرنگ


لاہور(94 نیوز) سینئیرصحافی و اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر شدید فائرنگ ہوئی جس کے بعد پولیس نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اقرارالحسن نے بتایا کہ لاہور میں میرے گھر پر شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ حملہ آوروں نے بائیس منٹ کے وقفے سے دو بار فائرنگ کی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہی ہے۔



