قومی

مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،شہباز شریف

لاہور(94 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں جو نعمت اللہ نے عطا کی اس کا سہرا قائداعظم کی لیڈر شپ کوجاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا کو عبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، گجرات کے قاتل مودی نےکشمیریوں پر ظلم ڈھائے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانے کے لیے ٹرمپ کی نہیں بلکہ اللہ کی مدد چاہیے، ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان، اللہ کے سہارے خود میں جان پیدا کریں اور دوسروں کی طرف نہ دیکھیں، باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button