قومی

بااثر ممالک نے ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا ہم نے صاف انکار کردیا، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ایسی کی تیسی، اسحاق ڈار کی گرج

اسلام آباد (94 نیوز) نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ بعض بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر جھوٹ کا پلندہ ہے کہ پاکستان نے ایران کو اسرائیل پر جوہری حملے کی یقین دہانی کرائی ہے، بھارت کا پروپیگنڈا  من گھڑت ہے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ایسی کی تیسی، پاکستان کا جوہری پروگرام سیکیورٹی کےلیے ڈیٹیرنس ہے اور ہمارا یہ بیانیہ دنیا میں ریکارڈ ہوچکا ہے۔ بعض بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کو کہا تھا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام سفارتی فورمز پر ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور کرے گا، ہم ہر فورم پر اپنا کردار تنازع کے پرامن حل کے لیے ضرور ادا کریں گے۔

 اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارت سے بات کرنے کو تیار ہیں، ہم بھارت سے صرف دہشت گردی پر نہیں کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے۔ بھارت کو سبق سیکھنا چاہیے کہ وہ اپنے جھوٹ کی وجہ سے دنیا میں بے نقاب ہوا، دنیا میں اس نے وفود بھیجے جو ناکام ہوئے۔ حالیہ کشیدگی میں واضح ہدایات تھیں کہ جو ہماری فضائی حدود کو پار کرے گا نشانہ بنائیں گے، دنیا کو بتایا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے آپ ریکارڈ چیک کریں۔این پی ٹی پر ہمارا مؤقف ہے جب تک بھارت سائن نہیں کرتا ہم بھی نہیں کریں گے، بھارت کی خطے میں سپرمیسی کا تاثر حالیہ کشیدگی میں ختم ہوچکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button