قومی

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اورکنول شوذب کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(94 نیوز)تحریک انصاف کی ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اورکنول شوذب کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق پیرکوسماعت کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اور کنول شوذب کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق پیرکوسماعت کریں گے ،عدالت نے ارکان اسمبلی کے وکلاء سے دلائل طلب کررکھے ہیں ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیخلاف (ن)لیگ نے درخواست دائرکررکھی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملیکہ بخاری کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک دہری شہریت رکھتی تھیں،ملیکہ بخاری کودہری شہریت اورکنول شوذب کوغلط بیانی پر آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل کیاجائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button