قومی

مشرف کے وکیل کی ویڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرنےکی مخالفت

اسلام آباد(94نیوز)سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں مشرف کے وکیل کی ویڈیولنک یاکمیشن کے ذریعے بیان ریکارڈکرنے کی مخالفت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طاہرہ صفدرکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل سلمان صفدرکاوکالت نامہ منظورکرلیا ۔عدالت نے مشرف کابیان ویڈیولنک یاکمیشن کے ذریعے ریکارڈکرانے پرمعاونت طلب کرلی ۔

مشرف کے وکیل کی ویڈیولنک یاکمیشن کے ذریعے بیان ریکارڈکرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈنہیں کیاجاسکتا،وکیل صفائی نے کہا کہ بیان ریکارڈکرانے کیلئے پرویزمشرف کی حاضری ضروری ہے،پرویزمشرف علیل ہیں۔

استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف بیان ریکارڈنہیں کراناچاہتے توقانون کاراستہ روکانہیں جاسکتا،عدالت سنگین غداری کیس کی کارروائی کوآگے بڑھائے۔

وکیل نے کہا کہ 8 گواہوں کے بیان پرویزمشرف کی عدم موجودگی میں ریکارڈکیے گئے،عدالت نے کہا کہ گواہوں کے بیانات پرویزمشرف کی موجودگی میں ریکارڈہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close