بین الاقوامی

کینیڈا کی آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی

ٹورنٹو (94 نیوز)کینیڈا کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے نیو برنسوک کے شہر سینٹ جوہن کی آئل ریفائنری میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی، ریفائنری سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے ۔ آگ سے متاثر ہونے والی کمپنی نے بتایا کہ آگ لگنے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم دھماکوں اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ،آگ سے متاثہ ہونے والی اس آئل ریفائنری سے یومیہ 3لاکھ 20ہزار بیرل تیل کی پیداوار ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button