قومی

الیکشن کمیشن نےاقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (94 نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے اقلیتی ارکان قومی اسمبلی کی حتمی فہرست جاری کردی  گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 10 اقلیتی ارکان کیلئے مجموعی طورپر37 امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے 10، پیپلزپارٹی کے7، جے یو آئی کے 5، جماعت اسلامی کے4، ایم کیو ایم کے 3 اور تحریک لبیک کے 2 امیدواران میدان میں آگئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی، جی ڈی اے، اے این پی، ایم او ٹی پی، نیشنل پارٹی اور بی این پی کا بھی ایک، ایک امیدوار اقلیتی نشستوں کی دوڑ میں شامل ہے۔

 انتخابی نشان سے محروم ہونے کے باعث پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار اقلیتوں کی مخصوص نشست میں شامل نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button