قومی

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسماء حدید کی اسرائیل کی حمایت میں تقریر

اسلام آباد(94 نیوز) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اسماء حدید نے متنازع تقریر میں کہا ہے کہ ہم نماز میں درودپڑھتے ہیں تویہودیوں کوبھی دعائیں دیتے ہیں،للہ کا حکم ہے یہودیوں کا قبلہ بیت المقدس ہے،مسلمانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہے، تاہم اب مسلمانوں اور یہودیوں میں اس معاملے پرلڑائی ختم ہوجانی چاہیے۔انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنی متنازع تقریر میں کہا کہ نبی پاک ﷺ نے مسلمانوں کو نماز کعبہ کی طرف منہ کرکے پڑھنے کا حکم دیا لیکن جب یہودیوں کے اعتراض پرآپ ﷺ نے یروشلم کی طرف نماز پڑھنے کا حکم دے دیا۔
پھر اللہ کی طرف سے جب حکم آگیا کہ جس میں اللہ نے فیصلہ کردیا۔کہ یہودیوں کا کعبہ یروشلم مسجد اقصیٰ ہوگا۔ جبکہ مسلمانوں کا کعبہ ہوگا جوعرب میں ہے۔

اس لیے اب مسلمانوں اور یہودیوں کی لڑائی اس معاملے پر توختم ہوجانی چاہیے۔ نبی پاک ﷺ اور حضرت علی نے فرمایا کہ اپنے دشمن کو دوست بنا لو۔نبی پاک ﷺ نے یہودیوں کے ساتھ کام کرکے ایک مثال قائم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کہنا چاہتی ہوں کہ ہم یہودیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کو برا بھلا کہتے ہیں لیکن جب ہم نماز پڑھتے ہیں توہم درود شریف پڑھتے ہیں جس میں ہم پوری آل کو دعا دیتے ہیں۔اسماء حدید نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے ہمیں جوسکھایا تھا ہم اس کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں۔جس طرح ہمارے مولانا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ بھی بنی اسرائیل سے تھے۔
کیا ہم مسلمان کچھ ایسا نہیں کرسکتے کہ دنیا میں جومسلمان مر رہے ہیں۔علماء کرام کو قرآن پاک سے ایسی راہ نکالنی چاہیے کہ ہم سب اس قتل غارت سے بچ جائیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرنے والی رکن اسمبلی کیخلاف ایکشن لیں،عمران خان بتائیں ان کی حکومت کا ایجنڈا کیا ہے؟ ۔۔۔۔رکن قومی اسمبلی اسماء حدید کے خطاب کی ویڈیو بھی دیکھیں۔ (بشکریہ اردو پوائنٹ ڈاٹ کام)

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button