قومی

سرکاری دفاتر میں فرنٹ ڈیسک قائم کئے جائیں، حکومتی منصوبوں کی بھرپور تشیہر کی جائے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سیل کی جائیں، بابر علاؤالدین

فیصل آباد(94 نیوز) چیئرپرسن انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ، ایولوایشن اینڈ فیڈبیک وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کے افسران سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ضلع میں انتظامی اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایم ڈی واسا عامر عزیز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزسمیت تمام محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرپرسن انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف عوامی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب تمام منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور صوبہ بھر کے بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کی تزئین نو کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اپنے دفاتر میں فرنٹ ڈیسک قائم کریں اور سائلین کی رہنمائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی اقدامات کی بھرپور تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کالجز میں فیکلٹی کی کمی کو دور کیا جائیگا اور میرٹ پرتعیناتی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی ہاوسنگ سوسائیٹز کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں اور غیرقانونی ہاوسنگ سوسائیٹز کو سیل کیا جائے اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری سکیموں پر کام کی کوالٹی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شروع کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button