قومی

ماں بچے کی صحت کیلئے بہبود آبادی پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز) بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگاہی مہم پر وسیع انداز میں عملدرآمد ہونا چاہیے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہوں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر طیبہ اعظم، ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹیز و دیگر محکموں کے افسران، این جی اوز کے نمائندوں اور علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خواتین کے ساتھ مردوں میں بھی شدید احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے وسیع آگاہی مہم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بہبود آبادی پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائے اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی کارکردگی واضح طور پر نظر آنی چاہیے۔ڈسٹرکٹ آفیسر نے محکمانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button