international
A radio anchor was killed during live streaming


MANILA (94 news) فلپائن میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران ریڈیو اینکر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
بی بی سی کے مطابق ریڈیو اینکر جانی واکر کو فلپائن میں ان کے گھر میں قائم اسٹوڈیو میں مشتبہ شخص نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا۔
مقامی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کر رہے تھے کہ مشتبہ شخص ان کے گھر میں قائم ریکارڈنگ بوتھ میں داخل ہوا اور گولیاں چلادیں۔
مقامی میڈیا کا پولیس ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ مشتبہ شخص نے اینکر کے ریڈیو بوتھ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاکہ وہ کچھ لائیو اعلان کرے تاہم اینکر کی جانب سے انکار پر اسے گولی مار دی۔