قومی

ق لیگ نے تحریک انصاف کیساتھ اتحاد نہ ہونے کا دو ٹوک اعلان کردیا،

ہمارا اتحاد پی ٹی آئی نہیں صرف اور صرف عمران خان کے ساتھ ہے، وفاقی وزیر

لاہور(94 نیوز) ق لیگ نے تحریک انصاف کیساتھ اتحاد نہ ہونے کا دو ٹوک اعلان کردیا،

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد صرف اور صرف عمران خان کے ساتھ ہے، جس نے حکومت سے علیحدہ ہونا ہوا، صاف صاف الفاظ میں اعلان کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں کیا ہے۔ وہ حکومت میں تو شامل ہیں لیکن ان کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہے۔ ان کی جماعت کا اتحاد صرف وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔  اگر ان کی جماعت نے تحریک انصاف کی حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو اس بات کو چھپایا نہیں جائے گا۔

اگر حکومت سے الگ ہونے کی کوئی بات ہوئی تو پھر اس حوالے سے صاف صاف الفاظ میں اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماوں کی جانب سے نواز شریف کے حق میں دیے جانے والے بیانات کے بعد معاملات خراب ہوئے اور یہ خبریں سامنے آئیں کہ ق لیگ اب حکومت سے الگ ہونے کا سوچ رہی ہے۔ رہنما ق لیگ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نواز شریف سے بیرون ملک روانگی کیلئے ضمانت مانگنے کے حکومت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ان کی جماعت کے بندوں کو توڑ کر تحریک انصاف مین شامل کروایا گیا۔ ان بیانات کے بعد دونوں جماعتوں کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔ تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ق نے ایسا کوئی فیصلہ کیا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close