the game

قومی کرکٹ ٹیم کا اگلا باؤلنگ کوچ کون ہوگا؟

Lahore (94 news) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وقار یونس کے بعد سابق کرکٹر یاسر عرفات نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ کیلئے باقاعدہ درخواست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے بعد سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور باﺅلنگ کوچ اظہر محمود سمیت دیگر کوچز کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اشتہار جاری کرتے ہوئے مذکورہ عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔

وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ پہلی مرتبہ 2010ءمیں منسلک ہوئے اور پھر 2014.16ء تک بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے تاہم یاسر عرفات نے پہلی مرتبہ پی سی بی میں کسی عہدے کیلئے درخواست دی ہے اور اگر انہیں منتخب کیا گیا تو بورڈ میں یہ ان کی پہلی تعیناتی ہو گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close