قومی

قومی اسمبلی کے فلور پر ڈرامہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، شرجیل میمن

کراچی (94 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے بیان پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا بھی ردعمل آگیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے فلور پر ڈرامہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے، پی ٹی آئی خود دھاندلی کی پیداوار ہے، 2018 میں پی ٹی آئی کا کارنامہ اور دھاندلی سب کے سامنے ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی آر ٹی ایس کی پیداوار جماعت ہے، 2024 کے انتخابات میں دیہی سندھ کے 70 فیصد حلقوں میں پی ٹی آئی کو امیدوار ہی نہیں ملے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button