قومی

قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

گجرات (94 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمرکی نمازجنازہ لالہ موسیٰ مین جی ٹی ردڈ لنک سکول گراؤنڈ میں آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر گزشتہ روزکھاریاں سے لالہ موسیٰ آتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسامہ قمر کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاں بحق جبکہ دیگر زخمی ہوئے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close