Events / Seminars

Faisalabad: Pakistan's 78th Independence Day celebrations were held at the Commissioner's Complex

کمشنر مریم خان اور آر پی او ذیشان اصغر نے قومی پرچم لہرایا، ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر، سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری، ایم پی اے قدسیہ بتول، سابق ایم پی ایز فقیر حسین ڈوگر، شیخ اعجاز، مسلم لیگ (The) کے رہنما خواجہ اسلام، راجہ دانیال اور شیخ یوسف بھی موجود

Faisalabad(94 News City Reporter) پاکستان کے78 ویں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب کمشنر کمپلیکس فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل کمشنر مریم خان اور آر پی او ذیشان اصغر نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر، سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری، ایم پی اے قدسیہ بتول، سابق ایم پی ایز فقیر حسین ڈوگر، شیخ اعجاز، مسلم لیگ (The) کے رہنما خواجہ اسلام، راجہ دانیال اور شیخ یوسف سمیت بڑی تعداد میں شہری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز صبح 7 Bhuj 59 منٹ پر قومی سائرن سے ہوا جس کے بعد فضاء میں کبوتر چھوڑے گئے۔ پولیس، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ طلبہ نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کر کے تقریب کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہاکہ یومِ آزادی ہمیں آزادی کی نعمت اور اس کے تحفظ کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں قائد اور اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متحد ہو کر وطن کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے کام کرنا ہے۔کمشنر، آر پی او،ایم پی اے قدسیہ بتول ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سمیت معزز مہمانوں نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، سلامتی اور امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button