قومی

ابرار الحق کی انجمن ہلال احمر چیئرمین شپ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(94)  گلوکار ابرار الحق کو انجمن ہلال احمر کا چیئرمین مقررکئے جانے کے  اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے،سابق چیئرمین انجمن ہلال احمر ڈاکٹرسعید الہی نے وکیل کے ذریعے ابرار الحق کی تعیناتی چیلنج کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ابرار الحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،بطور چیئرمین میری تعیناتی تین سال کے لیے کی گئی تھی، میری  تین سال کی مدت 9 مارچ 2020میں مکمل ہو رہی ہے۔ میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ مجھے عہدے سے ہٹانے سے قبل نہ نوٹس دیا گیا  اور نہ  ہی کوئی معلومات دی گئیں،ابرارالحق سہارا فانڈیشن کے سربراہ ہیں،ابرار الحق ایک ہسپتال اور پرائیویٹ کالج چلانے کے علاوہ اپنی این جی او سہارا فاؤنڈیشن کے لیے خیرات اور فنڈز بھی اکٹھے کرتے ہیں،اس لیے یہ مفادات کا ٹکراو بھی ہے۔ڈاکٹر سعید الہی کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گزشتہ روز جاری ہونےوالےابرارالحق کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، صدر مملکت، وزارت صحت اور ابرارالحق فریق بنایا گیاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ شام کو صدر پاکستان کی منظوری کے بعد ابرارالحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،حکومتی اقدام  پر سوشل میڈیا میں  بھی  کافی تنقید کی گئی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button