قومی

عیدالفطرکے قریب زائد کرایہ وصولی پر نجی بس سروس کا دفتر سیل

اسلام آباد (94 نیوز) عیدالفطر قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ شکایت پر ڈی سی اسلام آباد نے نجی بس سروس کا دفتر سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ مختلف بس اڈوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اے ڈی سی جنرل عبداللہ محمود، اسسٹنٹ کمشنرز عزیر علی خان اور فروا بتول بھی ہمراہ تھے۔

ڈی سی عرفان نواز میمن نے مختلف مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے بھی دریافت کیا،جس پر مسافروں نے اضافی کرایوں کی شکایت کی۔ شکایت پر ڈی سی کی جانب سے نجی بس سروس کا دفتر سیل کردیا گیا۔ عرفان نواز میمن کا اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ عیدالفطر پر کرایوں میں اضافے اور اوورلوڈنگ پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، زائد کرایہ کی شکایات پر فی الفور ایکشن یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیمیں ہمہ وقت بس اڈوں پر موجود ہیں، شہری زائد کرایہ لینے کی شکایات کریں، فی الفور کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button