قومی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر میں دفعہ144 نافذ

لاہور (94 نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور اسکا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے کیمپ لگانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ محکمہ داخلہ  پنجاب  نے  لاہورسمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں عیدکے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے کیمپ لگانے پر پابندی عائد ہوگی، البتہ ڈی سی کی اجازت سے یہ کیمپ لگائے جا سکتے ہیں، عید کے دونوں میں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لئے لاؤڈ سپیکر کے استعمال پربھی پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے زبردستی قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ عید کے دنوں میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے یہ ہدایات تمام اضلاع کے ڈی پی او اور تمام اضلاع کے ڈی سی کو جاری کر دی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button